پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر زیدان کا مانچسٹر یونائیٹڈ میں ڈیبیو

لندن: فٹ بالر زیدان اقبال کسی بھی یورپی کلب کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی فٹ بالر بن گئے، انہوں نے چیمپئنز لیگ میں اپنا پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کی کلب ٹیم ینگ بوائز کے خلاف کھیلا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔
زیدان اقبال کی عمر 18 سال ہے، انہیں میچ میں ’’متبادل کھلاڑی‘‘ کی حیثیت سے کھلایا گیا۔ انہیں، میچ کے درمیان فٹ بالر جیسی لنگارڈ کی جگہ میدان میں اتارا گیا۔
مڈفیلڈر زیدان اقبال کے والد پاکستانی نژاد برطانوی ہیں جب کہ ان کی والدہ عراقی نژاد برطانوی ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر زیدان اقبال انگلینڈ، پاکستان اور عراق کے لیے اہل ہیں جب کہ وہ ڈبلیو اے ایف ایف میں عراق کی انڈر 23 کی جانب سے نمائندگی کرچکے ہیں۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی پاکستان پر پابندی کے باعث اس کا انتخاب متاثر ہوسکتا ہے۔ زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سسٹم کے ذریعے آئے اور یوتھ کی سطح پر کلب کی نمائندگی کرچکے۔
پاکستانی نژاد نارویجن غیاث زاہد، چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی تھے، جنہوں نے 2017 میں قبرص کے کلب اپیل ایف سی کے لیے کھیلتے ہوئے ریال میڈرڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔