گوانتاناموبے جیل سے پاکستانی شہری ماجد خان رہا

واشنگٹن: امریکا کے بدنام زمانہ عقوبت خانے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ماجد خان کو گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد امریکی ریاست بیلائز منتقل کردیا گیا ہے۔ ماجد خان کو امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے نے 2003 میں القاعدہ کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مسلمان قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد کے لیے مشہور امریکی جیل گوانتاناموبے میں قید ماجد خان نے 2021 میں عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیشی حکام سے تعاون کے باوجود انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفتیش کاروں کے بہیمانہ تشدد سے بچنے اور انہیں مطمئن کرنے کے لیے متعدد بار جھوٹی کہانیاں سنانا پڑیں۔
امریکی حکام کے مطابق گوانتاناموبے میں اب بھی 34 قیدی موجود ہیں جس میں 20 قیدی کسی دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے اہل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔