پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ یقین کے ساتھ لڑتا رہے گا، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ یقین اور عزم کے ساتھ لڑتا رہے گا، کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئے آج 2 سال ہوگئے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، ان 2 سالوں میں دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کےیکطرفہ و غیرقانونی بھارتی اقدامات کو آج 2 برس بیت چکےہیں۔ان دو برسوں کے دوران دنیانےکشمیرمیں قابض بھارتی فوجوں کیجانب سےجبر کابدترین مظاہرہ دیکھا۔اہلِ کشمیر کاتشخص تباہ کرنےاور بزورِ قوت آبادی کاتناسب بدلنےکی بھارتی کوششیں بھی دنیاکےسامنےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کشمیریوں کی آواز اس وقت تک بلند کرتا رہوں گاجب تک انہیں مستقبل کے فیصلےکا اختیارنہیں ملتا۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کی بربریت آرایس ایس ہندوتوانظریہ سےمتاثرہے، بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے پورے خطے کا امن و استحکام تباہ کررہا ہے