دورہ سری لنکا: ٹیسٹ کیساتھ ون ڈے سیریز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی

لاہور/ کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ سری لنکا نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کی تجویز دی تھی، تاہم دونوں بورڈز کی ناگزیر وجوہ کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔