پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری!

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں میچز کھیلے گی۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ پر پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگی۔ مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ٹیمیں ساؤتھمپٹن روانہ ہوں گی، جہاں دوسرا ٹیسٹ 13 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔
ساؤتھمپٹن میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ایک بار پھر مانچسٹر آئیں گی۔
مانچسٹر میں ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔ پہلا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈے نائٹ ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی دن کے وقت میں ہی مکمل ہوجائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔