ٹی 20 ورلڈکپ 2024 پاکستان جیتے گا، مائیکل وان

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے 2024 میں ہونے والا ٹی20 ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کردی۔
کلب پریری فائر، سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ایک پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان جیتے گا۔
ایڈم گلکرسٹ دیگر کے ساتھ اپنی گفتگو میں مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حالیہ تبدیلیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر اور وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے پر تنقید بھی کی۔
خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے رہے ہیں۔
سال 2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ کے آخری دونوں ایڈیشنز کے ناک آؤٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا تھا جب کہ سال 2009 میں یونس کی قیادت میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔