پاکستان ٹیم آئندہ سال 5ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ جائے گی

کراچی: پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن، دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز، چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور پانچواں ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے لیے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ History
پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔