پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 787.78 پوائنٹس کی غیرمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ایک بار پھر 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں خدشات کے بادل چھٹ گئے  اور ایک بار پھر کاروبار میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ صبح دس بجے تک انڈیکس میں 362.03 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروبار میں تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 44759.37 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، دن کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 787.78 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 44000، 44100، 44200، 44300، 44400، 44500، 44600، 44700 کی حدیں شامل ہیں۔ کاروبار 44741.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پورے دن کے دوران کاروبار میں 1.79 فیصد کی بہتری ریکارڈ گئی۔ کاروباری دن کے دوران 18 کروڑ 60 لاکھ 36 ہزار 71 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 130 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔