پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنا چاہیے، اقوام متحدہ

نیویارک: پاکستان کی حمایت میں اقوام متحدہ کی جانب سے بڑا بیان سامنے آیا ہے، اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنا چاہیے۔
یو این ڈی پی کے پالیسی میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے عالمی اداروں اور ممالک کو قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو ریلیف دینا چاہیے تاکہ اسے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کا موقع مل سکے۔
یو این ڈی پی کے پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی معطل کرنا چاہیے۔ پاکستان میں سیلاب سے بڑے انسانی بحران نے جنم لیا ہے اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے اداروں اورممالک سے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرنا چاہیے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے بحران اور اس کے نقصان سے نمٹنا ہے۔
پاکستان کو قرض فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک چین ہے جس نے پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ اینی شی ایٹو کے تحت 30 بلین ڈالرز فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے دیگر ملکوں میں جاپان، فرانس ، ورلڈ بینک اوردیگر کمرشل بونڈ ہولڈرز شامل ہیں۔
پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔