25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جائے گا

اسلام آباد: 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جائے گا، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو یہ دن منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔
اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔