وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، میجر(ر) آغا نواز، بریگیڈیئر عقیل، پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ اور دیگر شریک تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر بریفنگ دی گئی۔ نئے ڈیزائن میں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی جگہ، کھلاڑیوں کی ہاسٹل اور ٹیم کا چینجنگ روم ہوگا۔ نئے اسٹیڈیم میں 15000 تماشایوں کی جگہ ہوگی۔ وی آئی پی پویلین ہوگا جس میں 100 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔ اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف آفس، میڈیا سینٹر، کومینٹری باکس وی آئی پی پویلین کی طرح بنائے جائیں گے۔ اسٹیڈیم کی تعمیر پر 1.5 بلین روپے خرچ ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہاکی کھیلنے میں جو ترقی کرنی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی، ہم نے صوبے کے دیگر اضلاع میں ہاکی کو فروغ دینے کیلئے گراؤنڈ بنانے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کا ہاکی اسٹیڈیم دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں شمار ہو، اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلے فیز کے لیے سندھ حکومت 845 ملین روپے دے گی، سندھ حکومت پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر نہ صرف دنیا کا ایک بہترین اسٹیڈیم تعمیر کرے گی بلکہ ہاکی کو ترقی بھی دلوائے گی، یہ ورلڈ کلاس اسٹیڈیم ہوگا جس میں سندھ حکومت ہر لحاظ سے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔