پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کردیے
کراچی: پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی گئی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم سیف ڈیپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں موجودہ بین الاقوامی صورت حال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے قرض واپسی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے اور پھر دو مہینے کے لیے رول اوور کی گئی تھی۔