پاکستانی فٹ بال ٹیم جون میں بھارت کا دورہ کرے گی

لاہور: جون میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی، پاکستان ٹیم بنگلور میں 21 جون سے 3 جولائی تک ساؤتھ ایشین فٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
پاکستان فٹ بال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔
پاکستان کی فٹ بال ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لیے فٹ بال ٹیم کا کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔