پاکستان نے آموں کی برآمدات سے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے
کراچی: پاکستان نے مقامی آم بیرون ملک فروخت کرکے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی آمدن حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔
سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمد کیے گئے۔
افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جب کہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔
اسی طرح قزاقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔