یومِ دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: یومِ دفاع پاکستان آج ملک بھر میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔
تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، انہوں نے پریڈ کے معائنے کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
ادھر یوم دفاع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی، انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
دھیان رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔