پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دورۂ آسٹریلیا کے لیے عمرگل کو بولنگ کوچ کی ذمے داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمے داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا، جس میں اب توسیع نہیں کی جارہی جب کہ مورکل بھی مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مورکل نے اس بارے میں باقاعدہ طور پر پی سی بی کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

پی سی بی نے مورنی مورکل کے ساتھ معاہدے کا باقاعدہ اعلان 17 جون کو کیا تھا  تاہم انہوں نے آئی پی ایل سمیت دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ مورکل کی موجودگی میں پاکستانی بولرز کی پرفارمنس کا گراف توقعات کے مطابق اچھا نہیں ہوسکا۔

ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کا اگلا چیلنج آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔