سری لنکا میں قومی ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا سری لنکا پہنچتے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تمام کھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم سپورٹ اسٹاف میں موجود مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔
دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جب کہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔