پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی
لندن: ویسٹ انڈیز میں سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ میں میزبان مُلک سے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
قومی اسکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا جب کہ 10 اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا۔
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی۔
پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد براہ راست انگلینڈ پہنچی ہے۔