ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کی پانچویں پوزیشن
جکارتہ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایشیا کپ ہاکی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جب کہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔
مجموعی طور پر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے شکست نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چُور کردیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ جاپان نے قومی ٹیم کو 2-3 سے ہرایا تھا۔