پب جی کی بندش: موضوع ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان میں پب جی پر پابندی کا موضوع ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ہزاروں صارفین نے اس موضوع پر اظہار خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گیم پر مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس پر طرح طرح کے ٹویٹس کیے گئے، جن میں صارفین نے #pubgban کے تحت اپنے اپنے انداز میں اس فیصلے پر ردعمل دیا۔

یاد رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نےخودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثا نے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔