شہروز اور صدف کی پہلی بار آن اسکرین جوڑی

کراچی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہروز سبزواری اور صدف کنول جلد ایک ساتھ ٹیلی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
اداکار شہروز اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ساتھ جلد ٹیلی فلم ’’گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے اور شادی کے بعد بھی دونوں کا یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا۔
فی الحال اس ٹیلی فلم کی عکس بندی جاری ہے، جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔