مینجڈ آئسولیشن ختم، قومی ٹیم کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی ہے، جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گی۔
پاکستانی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچا جہاں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی ہے جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا جس کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔