پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر!

کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان کی پہلے کووڈ 19 ٹیسٹ کلیئر ہوگئی۔
قومی اسکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ 16 جنوری کو کھلاڑیوں کے اپنے اپنے مقامات پر ہوئی تھی۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ جن ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جنوری کو مکمل کرلی گئی تھی ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے، جہاں ان کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی، جس کے بعد وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
‏پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا،‏ مہمان ٹیم کووڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ٹریننگ کا اغاز کرچکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 21 جنوری سے ٹریننگ شروع کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔