دورۂ انگلینڈ، قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور: کورونا زدہ دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، میڈیکل ٹیم نے چار شہروں میں کھلاڑیوں کے گھروں میں جاکر سیمپل لیے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔
پہلی کووڈ ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنے والے دس کھلاڑیوں کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوئے۔ کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ان کے اپنے اپنے شہروں میں کی گئی۔ حارث روف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی جب کہ محمد رضوان، فخر زمان اور عمران خان کی ٹیسٹنگ پشاور میں ہوئی۔
کرکٹر محم دحفیظ، وہاب ریاض اور مساجر ملنگ علی کے ٹیسٹ لاہور میں ہوئے۔ محمد حسنین اور کاشف بھٹی کی ٹیسٹگ کراچی میں ہوئی، مساجر ملنگ علی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لاہور میں ہوگا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔