باجوڑ، پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید!

راولپنڈی: سرحد پار سے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر شہید ہوگئے جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔