پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

نوشہرہ: پاکستان ایئرفورس کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
پولیس اور آرمی اہلکار جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئے اور واقعے کی وجوہ جاننے کے لیے ثبوت اکٹھے کرنے شروع کردیے۔ ایئرہیڈ کوارٹرز نے تفصیلی وجوہ جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔