بھارت: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر لیک ہونے سے 22 کورونا مریض ہلاک!
ناسک: بھارت کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن سلنڈر لیک ہونے سے کورونا وارڈ کو آکسیجن گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 22 مریض دم توڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے اہم شہر ناسک کے ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن گیس کے اسٹوریج روم میں لیکیج سے کورونا وارڈ کے مریضوں کو آکسیجن سپلائی متاثر ہونے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
آکسیجن گیس اسٹوریج میں لیکیج اُس وقت ہوئی جب وہاں گیس بھری جارہی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا اسٹوریج روم گیس سے بھر گیا۔ آکسیجن سپلائی کرنے والے ادارے کے اہلکار مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
آکسیجن گیس کی کم فراہمی کے باعث سب سے پہلے وینٹی لیٹر پر موجود 11 مریض جان کی بازی ہار گئے اس کے بعد مزید 11 مریض جو سلنڈر سے آکسیجن لے رہے تھے ہلاک ہوگئے۔
#WATCH | An Oxygen tanker leaked while tankers were being filled at Dr Zakir Hussain Hospital in Nashik, Maharashtra. Officials are present at the spot, operation to contain the leak is underway. Details awaited. pic.twitter.com/zsxnJscmBp
— ANI (@ANI) April 21, 2021
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد یومیہ بنیادوں پر 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جس کے بعد اسپتالوں میں مریضوں اور شمشان گھاٹ میں لاشوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے افراتفری اور بدمزگی پیدا ہوگئی ہے۔