سمندر پار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کرپورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں۔
مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے پاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔