8 دہائیوں سے اُلٹا لٹکنے والا فن پارہ
برلن: جرمنی میں ایک شاہکار فن پارہ 8 دہائیوں سے اُلٹا لٹکا ہوا ہے، یہ ماننا ہے ماہرین کا، وہ کہتے ہیں کہ یہ 77 سال سے الٹی لٹکی ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی ون ڈچ فنکار پیئٹ مونڈریان کے اہم کاموں میں سے ایک ہے، لیکن اب ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کئی دہائیوں سے غلط طریقے سے لٹکی ہوئی ہے۔
ڈچ فنکار نے یہ تصویر 1941 میں بنائی تھی اور اس کو پہلی بار نمائش پر نیویارک کے میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں 1945 میں پیش کیا گیا تھا۔
لیکن 1980 کے بعد سے یہ جرمنی کے شہر ڈوسیلڈورف کے ایک آرٹ کلیکشن میں لٹکی ہوئی ہے۔
ایک تقریب میں گیلری کی کیوریٹر سوزین مائیر- بوسر نے چپکنے والی لال، پیلی، نیلی اور کالی پٹیوں سے بنے اس فن پارے کی تاریخ سے متعلق بات کی اور اس راز سے آگاہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔