اپوزیشن جلسے کرے یا دھرنے، این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پرغور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم سے سینیٹر فیصل جاوید اورذیشان خانزادہ کی ملاقات کے دوران سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہوجائیں گے، کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراو نہیں ملنا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔