پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز،اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل 15 جون کو کیا جائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔