مقبوضہ کشمیر:بھارتی ریاستی دہشتگردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، آج ضلع پونچھ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں فوجی کارروائی کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔