مقبوضہ کشمیر: درندہ صفت بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں، بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔