اداکارہ مہربانو کے شوہر زن مرید کیسے قرار پائے؟

کراچی: اداکارہ مہر بانو حال ہی میں ڈرامہ پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، نوبیاہتا اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں، اُن کے لیے ناشتہ اور رات کا کھانا بھی بناتے ہیں اور اُن کے پاؤں بھی دباتے ہیں۔
اداکارہ مہر بانو نے شادی کے چند ہفتوں بعد شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔
مہربانو نے لکھا کہ شریک حیات بننے سے قبل وہ ان کے کئی سال سے بہترین دوست تھے، شاہ رخ علی ان کے ایسے دوست تھے جو ان کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، جب وہ ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی تھیں، مگر وہ یہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان محبت بھی ہے۔
مہر نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر نکلے، وہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرنے سمیت ان کے لیے رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں اور وہ پریشانی کے وقت انہیں ہنسانے کے لیے بھی جتن کرتے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں شادی ایک تاحیات وابستگی ہے، جس میں کئی مسائل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں، انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات مسائل آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا۔
اداکارہ مہربانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے مسائل سے نہ ڈریں، یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔