سستے خام تیل کا حصول، پاکستانی وفد روس روانہ

اسلام آباد: سستے ایندھن کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، جس میں سیکریٹری پٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔