نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا گیا۔
گورنر محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اُٹھائیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے، جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جب کہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔