شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

شمالی وزیرستان: ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اورعسکریت پسند کو کیفر کردار تک پہنچادیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ دہشت گرد حملوں کی پلاننگ، اغوا برائے تاوان سمیت خطرناک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد کی سفاکیت کا 4 خواتین نشانہ بنیں، ان کا تعلق این جی او سے تھا اور انہیں فروری 2021 میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ دہشت گرد صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران وافر اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔