اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بہن نورین نیازی کی بھائی سے ملاقات کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 30 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔
نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد داہگل ناکے پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔
صحافی کے سوال پر نورین نیازی نے صرف ملاقات ہونے کی تصدیق کی اورکہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان، نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔
دھیان رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورت حال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔