نور بخاری کے اپنی 4 شادیوں اور بچوں سے متعلق بڑے انکشافات

لاہور: سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی چار شادیوں اور زندگی سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دینے والی نور بخاری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے، ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں غیر ازدواجی تعلقات قابلِ قبول ہیں لیکن ایک سے زائد شادیاں قبول نہیں۔

انہوں نے اپنی شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی پہلی شادی کی تاریخ یاد نہیں اور نہ ہی میں یاد کرنا چاہتی ہوں کیونکہ وہ میرا ماضی تھا اور میں اپنے حال میں بہت خوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ایک سے زائد شادیاں کیں، میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، بدقسمتی سے میری شادیاں ناکام ہوئیں لیکن میں اپنی موجودہ شادی سے خوش اور مطمئن ہوں۔

نور بخاری نے کہا کہ لوگوں نے افواہیں اُڑائیں کہ میں نے پانچ شادیاں کی ہیں، اگر وہ یہ بھی کہہ دیں کہ نور نے دس شادیاں کی ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے اپنی شادیوں کی تعداد سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تین مردوں سے چار بار شادیاں کی ہیں، یعنی میں نے اپنے موجودہ شوہر عون چوہدری سے دو بار شادی کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچوں کے والد عون چوہدری ہی ہیں، سابق شوہروں سے میری کوئی اولاد نہیں۔

نور بخاری نے مزید کہا کہ میری بڑی بیٹی فاطمہ کی عمر 11 سال، دوسری بیٹی شہربانو کی عمر 4 سال جب کہ بیٹے محمد علی رضا کی عُمر ایک سال ہے۔

خیال رہے کہ نور بخاری کو ان کی شادیوں اور شوہر عون چوہدری کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر سخت ٹرول کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔