کیمیا کا نوبل انعام امریکا اور ڈنمارک کے سائنس دانوں کے نام
اسٹاک ہوم: رواں سال کے نوبل انعام برائے کیمیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سال 2022 کے لیے کیمیا کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے جو امریکا اور ڈنمارک کے سائنس دانوں کے نام رہا۔
امریکا کے کیرولین، بیری شارپ لیس اور ڈنمارک کے مورٹن کو کیمیا کا نوبل انعام عطا کیا گیا ہے۔
اس کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے بیری شارپ لیس دوسری بار نوبل انعام جیتنے والی پانچویں شخصیت بن گئے ہیں۔
تینوں سائنس دانوں نے کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری سے متعلق کام کیا تھا۔
نوبل پرائز کمیٹی کے تحت نوبل انعامات کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔