نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 4 روزہ دورے پر وطن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔
ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں اس موقع پر لمز یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو پاکستان سے واپس جائیں گی۔
اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے شوہر اور والدین کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، اپنی پوسٹ میں ملالہ یوسف زئی نے انہوں نے وطن واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔