مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بے ضمیری کا مظہر ہے، نوم چومسکی

نیویارک: دُنیا بھر میں معروف امریکن فلاسفر اور سینئر ترین سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کرڈالی۔

نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیر کو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔

نوم چومسکی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کا علاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔