نائیجیرین خاتون نے دنیا کی سب سے بڑی سینڈل بناڈالی

ابوجا: نائیجیریا میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی سینڈل تیار کرلی ہے۔
ایک برطانوی- نائیجیرین فیشن ڈیزائنر نے 10 فٹ، 4.2 انچ چوڑی اور 26 فٹ، 8.8 انچ لمبی سینڈل بناکر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درخواست دائر کردی ہے۔
لزسانیا نے نائیجیریا میں لیکی، لاگوس کے پکسل پارک میں دیوہیکل کلوگ طرز کے سینڈل کی تعمیر میں 72 گھنٹے گزارے۔
سانیا کی تیارشدہ سینڈل دنیا کی سب سے بڑی سینڈل کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرادی گئی ہے۔
یہ ریکارڈ فی الحال میکسیکو میں میونسپیو ڈی ساہایو سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی ایک ٹیم کے پاس ہے، جس نے 10 فٹ، 1.65 انچ چوڑی اور 24 فٹ، 5.31 انچ لمبی روایتی سینڈل تیار کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔