نائیجیریا: مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق

ابوجا: شمالی نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 7 نمازی جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا کے شہر ثریا میں پیش آیا، جہاں نماز جمعہ کے لیے سیکڑوں نمازی مسجد میں موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1830 میں تعمیر کی گئی تھی، جہاں گزشتہ روز نمازی جمع تھے کہ اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے نمازیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پہلے 4 لاشوں کو ملبے سے نکالا اور پھر مزید 3 لاشیں ملبے سے نکالیں جب کہ 23 افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب کدونا ریاست کے گورنر اوباثانی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے افسوس ناک واقعے میں متاثرہ افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔