ندا یاسر کا رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن پینے کا انکشاف

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ گلوٹا تھائیون جلد کے لیے بے حد مفید ہے اور وہ اس کے انجکشن شاٹس پیتی ہیں۔
ٹی وی میزبان ندا یاسر کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی رنگت صاف نظر آنے سے متعلق کھل کر بات چیت کی ہے۔
ندا یاسر نے اس انٹرویو کے دوران کیمرے پر اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی سانولی ہی ہوں، اسکرین پر گورا دکھنا کبھی میک اپ کا کمال ہوتا ہے تو کبھی لائٹ کا۔


معروف میزبان نے کہا کہ میری جن تصاویر کو انٹرنیٹ پر دکھا کر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے وہ تصاویر میری یونیورسٹی لائف کی ہیں، اس وقت ہم بسوں کا سفر کرتے تھے اور کوئی سن بلاک استعمال نہیں کرتے تھے، حتیٰ کہ صحیح سے منہ بھی نہیں دھوتے تھے، لیکن اب جو میں ہوں وہ اس لیے بہتر ہوں، کیوں کہ اب میں منہ اچھی طرح دھوتی ہوں، اچھے فیشلز لیتی ہوں، سن بلاک بھی لگاتی ہوں اور اپنا خیال بھی رکھتی ہوں۔
ندا یاسر نے اعتراف کیا کہ میں گلوٹا تھائیون کے انجیکشن لگوانے کے بجائے پیتی ہوں، ندا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ انجکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں وہ یہ پی بھی سکتے ہیں کیونکہ گلوٹا تھائیون جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔