نیوزی لینڈ، کورونا کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد 7 ہو گئی
کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران نیوزی لینڈ میں مزید 2 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد موجودہ لہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہو گئی۔تفصِلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں آج سے لیول 4 کے لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کے مطابق نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اس لہر سے قبل کورونا فری ملل بن گیا تھا تاہم ایک بار پھر نیوزی لینڈ میں کیسسز رپورٹ ہورہے ہیں۔