چین کا پاکستان سے گوادر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

چینی سفارتخانے نے گوادر حملے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔گوادر میں خودکش حملے پر چینی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق اور چینی شہری سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔حملے میں ایک چینی شہری زخمی، 2 مقامی بچے جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ایکسپریس وے کی تعمیر پر مامور عملے کی گاڑی کے قریب ہوا۔
چینی سفارت خانے کا حملے میں زخمی ہونے والے دونوں ممالک کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان حملے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سخت سزا دے۔چینی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہری غیرضروری نقل و حرکت کم کر کے مؤثر حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔