پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی!

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں میزبان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو انتہائی مہنگا ثابت ہوا کیونکہ قومی ٹیم کے ابتدائی 5 بیٹسمین محض 39 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، اس موقع پر کپتان شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور قابل قدر مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے شاداب خان کے جارحانہ 42 رنز، فہیم اشرف 31 اور عماد وسیم کے 19 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 جب کہ کنگلین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی بیٹنگ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ مارک چپمین نے 34 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ حارث رؤف نے تین جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔