نیوزی لینڈ کی دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے سے متعلق تصدیق

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کیے جانے سے متعلق تصدیق کردی۔
نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ ری شیڈول کرنے کے لیے کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہےکہ فیوچر ٹورز پروگرام ( ایف ٹی پی) 2023 مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔
جمعرات کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کھیلی جانی تھی، تاہم نیوزی لینڈ نے میچ سے محض نصف گھنٹہ قبل یک طرفہ طور پر سیکیورٹی کو جواز بناکر سیریز منسوخ اور دورہ ختم کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔