نیوزی لینڈ کی خاتون مداح شاداب کی دیوانی، شادی کی پیشکش کرڈالی

ویلنگٹن: پاکستان کے آل رائونڈر شاداب خان جہاں پاکستانی مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، وہیں بیرون ممالک میں بھی اُن کی قدر کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شاداب کی دیوانی نکلی اور شاداب کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مداحوں کو ان سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک فین نے شاداب خان کو شادی کی پیش کش بھی کردی۔

شاداب خان نے کیوی مداح کو شادی کی پیشکش کا تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم اپنا ٹراؤزر ضرور گفٹ کردیا۔ شاداب کی مداح کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے ہیں مگر میں نہیں اسی لیے شادی کی پیش کش کی۔ شاداب اچھے کھلاڑی ہیں اور میں ان سے محبت کرتی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔